سیلاب سے ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر، ملتان تا جھانگڑہ انٹرچینج بند، گیس پائپ لائن کو خطرہ


سیلاب سے ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر، ملتان تا جھانگڑہ انٹرچینج بند، گیس پائپ لائن کو خطرہ

فوٹو: اسکرین گریب

ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا کے قریب سیلاب سے متاثرہ ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ہوگئیں۔

موٹر وے ملتان سے جھانگڑہ انٹرچینج تک اب تک ٹریفک کے لیے بند ہے ، ترجمان موٹر وے کے مطابق پانی کا بہاؤ کم ہونے تک موٹروے بحال نہیں ہو سکے گی۔

سیلاب سے ملتان میں 36 انچ کی گیس پائپ لائن متاثر  ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، اس حوالے سے ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ متوازی پائپ لائنوں سے گیس کی سپلائی جاری ہے، فی الحال کسی علاقےمیں گیس کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورمیں فوج، نیوی اور  ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، ضلع میں 9 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی، کئی افراد تاحال  لاپتا ہیں، سیلابی پانی اترنے کے بعد اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دریائے ستلج میں ایمپریس برج پرپانی کم ہونے لگا لیکن اب بھی درمیانہ درجے کا سیلاب بر قرار ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *