سیف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، انکی کرینہ سے طلاق ہونیوالی ہے: اینکر پرسن کا دعویٰ


سیف  رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، انکی کرینہ سے طلاق ہونیوالی ہے: اینکر پرسن کا دعویٰ

ہمیں بھارت میں موجود میڈیا کے ’ چوہوں ‘ نے اطلاع دی ہے کہ سیف اور کرینہ کی طلاق ہونے والی ہے کیوں کہ سیف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے: مبشر لقمان کا دعویٰ/ فائل فوٹو

پاکستان کے اینکر پرسن اور میزبان مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے درمیان طلاق ہوجائے گی۔

سوشل میڈیا پر مبشر لقمان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں سیف علی خان اور کرینہ کپور کی ازدواجی زندگی اور بھارت چھوڑ کر قطر منتقل ہونے کے حوالے سے دعویٰ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں بھارت میں موجود میڈیا کے  ’ چوہوں ‘ نے اطلاع دی ہے کہ  سیف اور کرینہ کی طلاق ہونے والی ہے کیوں کہ سیف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے اور سیف پر جو حملہ کیا گیا وہ کسی اور نے نہیں کرینہ نے خود کیا تھا‘ ۔

اینکر پرسن کے مطابق ’سیف نے قطر کی شہریت لے لی ہے اور وہ قطر منتقل ہونا چاہتے ہیں لیکن کرینہ ایسا نہیں چاہتی، یہی وجہ ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق ہونے جارہی ہے‘۔

سیف کرینہ کے حوالے سے بھارتی نجومی کی پیشگوئی

یاد رہے کہ چند ماہ قبل سشیل کمار سنگھ نامی بھارتی نجومی کی جانب سے جوڑے کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی کی گئی ہے جس نے سیف اور کرینہ کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا ۔

 سشیل کمار سنگھ نے اپنے انٹرویو میں سیف اور کرینہ کے تعلقات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا  تھا کہ ’سیف اور کرینہ اگلے ڈیڑھ سال میں الگ ہو جائیں گے کیوں کہ یہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی کنڈلی میں ہے‘۔

اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی جوڑی بالی وڈ کی خوشحال جوڑیوں میں سے ایک تسلیم کی جاتی ہے جنہوں نے 2012 میں شادی کی اور اب ان کے دو بیٹے تیمور اور جے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *