’سیاسی خانہ بدوش ہماری کارکردگی پر جملے نہ کسیں‘، پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شیخ وقاص اکرم نے جنید اکبر کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے اور مطالبہ کیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔

ذرائع نے بتایاکہ جنید اکبر نے کہا میری کارکردگی سب کے سامنے ہے اور اپنی حد تک سب کو جواب دینے کو تیار ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ وقاص اکرم نے جنید اکبر کی کارکردگی کو مایوس کن کہا، اس پر جنید اکبر نے کہا کہ سیاسی خانہ بدوش ہماری کارکردگی پر جملے نہ کسیں اور  ایک سال میں آپ اپنی کارکردگی دکھائیں۔

ذرائع کے مطابق جنید اکبر نے کہا جمشید دستی ممبر بھی نہ تھے پھر بھی ان کا معاملہ اٹھایا، وقاص اکرم پچھلے ایک سال سے پارلیمنٹ نہیں آئے اب کونسی کارکردگی پوچھ رہےہیں؟

ذرائع نے بتایاکہ جنید اکبر نے بانی پی ٹی آئی کی شکایت کا معاملہ بھی کمیٹی کے سامنے رکھ دیا اور کہا کہ میرے بارے میں کہا گیاکہ انہوں نے اسپیکر کو کہا استعفیٰ قبول نہ کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور پارٹی ارکان نے کہا کہ کسی ایسے شخص سے پیغام اڈیالہ پہنچایا جائے جو متنازع نہ ہو۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *