سگریٹ پیتے وقت شعلہ کپڑوں پر گرنے سے سگریٹ نوش شخص بری طرح جھلس گیا


رحیم یارخان: سگریٹ پیتے وقت شعلہ کپڑوں پر گرنے سے سگریٹ نوش شخص بری طرح جھلس گیا

ریسکیو کے مطابق زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں تحصیل اسپتال لیاقت پور کے بعد شیخ زاید اسپتال منتقل کردیا گیا__فوٹو: فائل

رحیم یارخان کے علاقے لیاقت پور کی بستی بھٹی میں سگریٹ پیتے وقت ایک شعلہ کپڑوں پر گرگیا جس کے باعث سگریٹ نوشی کرنے والا شخص بری طرح جھلس گیا۔ 

ریسکیو کے مطابق سگریٹ کے شعلے سے کپڑوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں  45 سالہ اقبال نامی شخص شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو کے مطابق زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں تحصیل اسپتال لیاقت پور کے بعد شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ  متاثرہ شخص کا جسم 30 فیصد جھلس گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *