سکیورٹی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کیلئے اپنا کردار ادا کرے: پاکستان


سکیورٹی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کیلئے اپنا کردار ادا کرے: پاکستان

فوٹو:پاکستان یواین مشن

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

جمعہ کو اسرائیل ایران جنگ پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتا ہے ، اسرائیل اور ایران تنازع کا پُرامن حل چاہتے ہیں ، اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

پاکستان مندوب نے کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے لیے اپنا کردار ادا کرے، سفارت کاری کو ایک موقع اور دیا جائے ، فریقین فوری بات چیت کی طرف آئیں ، صورت حال قابو سے باہر ہونے سے پہلے امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔

 عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں ، اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، ایران کے نیوکلیئر پروگرام کا مسئلہ ڈائیلاگ کے ذریعے حل کیا جائے ،عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی غیر جانب دارانہ طور پر کام کرے ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *