سکھر حیدرآباد موٹروےکرپشن ریفرنس، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز سمیت 12 ملزمان بری


سکھر حیدرآباد موٹروےکرپشن ریفرنس، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز سمیت 12 ملزمان بری

فوٹو: فائل

حیدرآباد: احتساب عدالت میں حیدرآباد سکھر موٹروے کے لیے زمین کی خریداری میں مبینہ 5 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس پر  سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 12 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

بری ہونے والوں میں  ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز،  سوشل ویلفیئر  افسر سجاد سومرو، مختیار کار  محراب پور شفیق سومرو  سمیت دیگر شامل ہیں۔

خیال رہےکہ منصوبےکے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے زمینوں کی خریداری کے لیے 7  ارب 71 کروڑ  16 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کیے تھے  لیکن زمینوں کی خریداری کے معاملے میں مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کا خیال نہیں رکھا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *