سکھر بیراج کے نئے دروازوں میں ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا: سپرنٹنڈنٹ انجنیئرکا خط


سکھر بیراج کے نئے دروازوں میں ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا: سپرنٹنڈنٹ انجنیئرکا خط

دروازوں کے وہیل اور نٹ بولٹس کو ایک ماہ میں زنگ لگ گیا، دروازوں کا ہائیڈرولک سسٹم اور گیئر بکس بھی درست کام نہیں کر رہا: سپرنٹنڈنٹ انجینیئر کا پروجیکٹ ڈائریکٹر کو خط— فوٹو:فائل

سکھربیراج اپگریڈیشن منصوبے سے متعلق سپرنٹنڈنٹ انجینیئر سکھر بیراج نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو  خط میں کہا کہ لگائے گئے نئے دروازوں میں ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا۔

سکھر بیراج کی اپگریڈیشن منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں تبدیل شدہ نئے 16 گیٹس کا کنٹریکٹر، بیراج انتظامیہ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر نے مشترکہ طور پر بیراج کا وزٹ کیا جس میں نقص ظاہر ہونے پرسپرنٹنڈنٹ انجینیئرسکھر بیراج نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کوخط لکھ دیا۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ بیراج کے کام میں مٹیریل اعلیٰ کوالٹی کا استعمال نہیں کیا گیا، تین لاکھ کیوسک پانی کے بہاؤ کے دوران دروازوں میں وائبریشن پیدا ہوتی ہے، دروازوں کو اوپرنیچے کرنے والے وہیل اور نٹ بولٹس میں ایک ماہ کے اندر زنگ لگ گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ دروازوں کا وزن یکساں نہیں اور نا ہی ہیڈرولک سسٹم اور گیئربکس بھی درست کام کر رہا ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر سکھر بیراج پریتم داس کے مطابق ظاہرہونے والے تمام نقص سے کنٹریکٹر کوآگاہ کرچکے ہیں، دروازوں کی تبدیلی کے بعد ابھی سائٹ انتظامیہ کے حوالے نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام نقص ٹھیک ہونے کے بعد ہی کنٹریکٹر کو مکمل ادائیگی کی جائے گی، کمپنی کو اس سال مزید 28 دروازوں کی تبدیلی کا کام کرنا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *