سپر اسپیڈ سے نکل کر اب کسی ونڈر بوائے کی تلاش شروع کردی گئی ہے، بیرسٹر گوہر کا حکومت پر وار


سپر اسپیڈ سے نکل کر اب کسی ونڈر بوائے کی تلاش شروع کردی گئی ہے، بیرسٹر گوہر کا حکومت پر وار

سہیل آفریدی کا دورہ سندھ بہت اچھا رہا لیکن سندھ حکومت کا آخری دن کا رویہ جمہوری نہیں تھا: پی ٹی آئی چیئرمین— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ سال نیا ہے لیکن پاکستان کے مسائل وہی پرانے ہیں، سہیل آفریدی کا دورہ سندھ بہت اچھا رہا لیکن سندھ حکومت کا آخری دن کا رویہ جمہوری نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو ٹوپی اور اجرک کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھاکہ حکومت اب سپراسپیڈ سے نکل کر ونڈربوائے کی متلاشی ہوگئی ہے، حکومت جلد اپوزیشن لیڈرکا نوٹیفکیشن کردے،کہیں ہوم الون کا شکارنہ ہوجائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *