سپریم کورٹ کی کینٹین میں ہونے والے گیس دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی


اسلام آباد: سپریم کورٹ کی کینٹین میں گزشتہ روز ہونے والے گیس لیکج دھماکے  کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔ 

سپریم کورٹ میں گزشتہ روز  اے سی گیس پلانٹ میں مرمت کے دوران دھماکا ہوا  تھا جس سے 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے اور دھماکے سے کینٹین سمیت سپریم کورٹ کی کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی تھی۔ 

دھماکے کے باعث کینٹین میں فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا تھا جب کہ متعلقہ حکام کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

سپریم کورٹ  کی کینٹین میں ہونے والے گیس لیکج دھماکے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کینٹین کی چھت کی طرف سے گزرنے والے  گیس پلانٹ میں کچھ لوگ مرمت کا کام کررہے ہوتے ہیں کہ اس دوران دھماکا ہو اور مکمل اندھیرا چھا گیا۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کا یہ بتانا ہے کہ گیس لیکج دھماکے میں جھلسنے والا ایک 19 سال کا لڑکااسپتال میں چل بسا ہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *