
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیس کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں۔
جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس میں محفوظ فیصلہ سناتےہوئے ججز ٹرانسفر کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔
سپریم کورٹ نے دو تین کی اکثریت سے کیس کا فیصلہ سنایا اور 3 ججز نے ججز کے ٹرانسفر کو آئینی قرار دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔
Leave a Reply