ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نےکہا ہےکہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تنہا نہیں، وہ ایرانی قوم کی جان ہیں۔
ایران میں پرتشدد مظاہروں کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران میں قیادت کی تبدیلی سے متعلق بیانات پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ حالیہ مظاہرے 12 روزہ جنگ کا تسلسل تھے جنہیں امریکی صدر کی مداخلت نے بھڑکایا۔
محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی عظیم اور بہادر قوم سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں آپ کو اور آپ کے اتحادیوں کو ذلت کا مزہ چکھائےگی۔
اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی کہا تھا کہ ایران کے رہبراعلیٰ پرکوئی بھی حملہ مکمل جنگ کا سبب بن جائےگا۔


























Leave a Reply