سُپرمین اور اسٹار وار کے مشہور برطانوی اداکار ٹیرنس اسٹیمپ چل بسے


سُپرمین اور اسٹار وار کے مشہور برطانوی اداکار  ٹیرنس اسٹیمپ چل بسے

ٹیرنس اسٹیمپ کے فلمی کیریئر کا آغاز 1962 میں ہوا جس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے—فوٹو: فائل

سُپرمین اور  اسٹار  وار کے مشہور برطانوی اداکار  ٹیرنس اسٹیمپ انتقال کرگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اداکار  ٹیرنس اسٹیمپ کی عمر87 برس تھی، اہلخانہ نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔

ٹیرنس اسٹیمپ کے فلمی کیریئر کا آغاز  1962 میں ہوا جس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں  اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ٹیرنس اسٹیمپ کا سُپرمین میں ولن کا کرداربہت مقبول رہا ہے، وہ پریسیلا اور کوئین آف دی ڈیزرٹ میں اپنی اداکاری کےلیے بھی مشہور تھے۔

انہیں بہترین کارکردگی پر گولڈن گلوب، کینز فلم فیسٹیول اور  سلور بیئر  سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ انہیں دنیا کے سب سے معتبر ترین ایوارڈ ‘ آسکر’ کےلیے بھی نامزد کیاگیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *