بھارت میں سونے کی چین چھننے والے چور اپنی ایک خاص عادت کی وجہ سے پکڑ لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ممبئی میں سونے کی چین چھیننے کی واردات میں اضافہ ہورہا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 49 سالہ چور موہن کوکاٹے کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم ہر کارروائی کے دوران سر پر ہیلمٹ پہنتا تھا جبکہ کارروائی کے بعد اپنے کپڑے تبدیل بھی کرلیتا تھا تاکہ پہچان میں نہ آسکے۔
تاہم چور اپنے ایک ہی جوتے پہننے کی عادت کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص کو ہر واردات میں ایک جیسے ہی جوتے پہنے دیکھا جس سے چور کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مزید تفتیش سے پتہ چلا کہ موہن کوکاٹے پہلے اپنے والد کے ساتھ باغبانی کا کاروبار کرتا تھا، اس کا خاندان پڑھا لکھا اور مالی طور پر مستحکم ہے۔
اس کی بہن دبئی میں رہتی ہے، بھائی امریکا میں جبکہ ایک بیٹا چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور دوسرا انجینئر ہے، اس پس منظر کے باوجود، آن لائن کیسینو اور جوئے کی لت نے اسے بھاری قرض میں دھکیل دیا تھا۔


























Leave a Reply