کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ32 ہزار 66 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 345 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 56 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں سونا 5 ہزارڈالرفی اونس سے بڑھ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی کی قیمت 627 روپےبڑھ کر 11 ہزار 428 روپے ہوگئی۔


























Leave a Reply