سوشل میڈیا پر شوہر کو طلاق دینے والی دبئی کی شہزادی نے اب کس سے منگنی کرلی؟


سوشل میڈیا پر شوہر کو طلاق دینے والی دبئی کی شہزادی نے اب کس سے منگنی کرلی؟

شہزادی نے گزشتہ سال انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر شیخ مانا بن محمد المکتوم کو طلاق دینے کا اعلان کیا تھا/ فوٹو سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کو طلاق دینے والی دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے امریکی گلوکار سے منگنی کرلی۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ  ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  شہزادی شیخہ مہرہ نے مراکش امریکی ریپرفرنچ مونٹانا سے منگنی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جوڑے نے منگنی رواں سال جون کے مہینے میں ہونے والے پیرس فیشن ویک کے دوران کی ہے، جہاں فرنچ مونٹانا نے پہلی بار ڈیبیو کیا تھا۔

واضح رہے کہ  شہزادی نے گزشتہ سال جولائی  میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر شیخ مانا بن محمد المکتوم کو طلاق دینے کا اعلان کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *