سنی دیول والد کا پوسٹر دیکھ کر جذباتی ہوگئے


سنی دیول والد کا پوسٹر دیکھ کر جذباتی ہوگئے

فوٹو بھارتی میڈیا

بالی وڈ اداکار سنی دیول اپنے والد آنجہانی اداکار دھرمیندر کا پوسٹر دیکھ کر جذباتی ہوگئے۔

سنی دیول اور بوبی دیول کی جانب سے اپنے والد دھرمیندر کی آنے  والی آخری فلم ‘اِک کِس‘کے حوالے سے ایک تقریب رکھی گئی جس میں سلمان خان سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں آنجہانی سینئر اداکار دھرمیندرکا پوسٹر بھی لگا ہوا تھا جسے سنی دیول دیکھ کر جذباتی ہوگئے تاہم وہ اپنے آنسوؤں کو چھپاتے رہے۔

اس موقع پر میڈیا کے سامنے تصاویر لیتے ہوئے سنی دیول نے کہا کہ ‘پاپا کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوں ‘۔

 تقریب میں اداکار سلمان خان نے بھی سنی دیول سے ملاقات کی اور اس دوران وہ بھی جذباتی  کیفیت میں  نظر آئے۔

واضح رہے کہ دھرمیندر کا انتقال گزشتہ ماہ نومبر میں 89 برس کی عمر میں ہوا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *