سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا۔
17 جنوری 2026 کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے سندھ حکومت نے 29 جنوری کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا جس پر سندھ ہائی کورٹ نے جواب دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ٹربیونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 اور سندھ حکومت کی جانب سے جمع کروائے گئے ٹرمز آف ریفرنس کی بنیاد پر جسٹس آغا فیصل پر مشتمل سنگل ممبر جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا جو گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے اور اس کی وجوہات کی تحقیقات کرے گا۔
کمیشن کی مدت اور دیگر تفصیلات سندھ حکومت نوٹیفائی کرے گی۔
سندھ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ واقعے سے متعلق تمام دستاویزات جسٹس آغا فیصل کے روبرو پیش کی جائیں جبکہ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


























Leave a Reply