سندھ کے وزیر آبپاشی نے کالا باغ کے حوالے سے علی امین کا بیان متنازع قرار دیدیا


سندھ کے وزیر آبپاشی نے کالا باغ کے حوالے سے علی امین کا بیان متنازع قرار دیدیا

کالا باغ کو لے کر علی امین تجویز مناسب نہیں، یہ وقت متنازع بیانات کا نہیں: جام خان شورو/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کالا باغ ڈیم کے حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین کے بیان کو متنازع قرار دیدیا۔

ایک بیان میں  وزیر آبپاشی جام خان شورو نے  وزیرعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ کالا باغ کو لے کر علی امین تجویز مناسب نہیں، یہ وقت متنازع بیانات کا نہیں، سندھ میں کہیں بھی بندمیں شگاف نہیں ڈالاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کچےکے لوگوں کیلئے ریلیف کیمپ قائم کیےہیں،اگلے ایک سے 2 دن میں سیلاب کا حجم  واضح ہوجائے گا۔

دوسری جانب  وزیر زراعت سندھ محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ سیلاب کے پیش نظر گھوٹکی اور اوباڑو  کے 16 علاقوں سے لوگوں کو منتقل کیا جائے گا،  متاثرین کےلیے 5 ریلیف کیمپس اور 3 جدید موبائل اسپتال کام کر رہے ہیں ، قادرپور شینک بند کے حساس مقامات پرمرمتی کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ  علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ کالا باغ ڈیم سے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کو پانی ملے گا، سندھ کو کالا باغ ڈیم پر ایشوز ہیں تو میز پر بیٹھیں بات کریں۔

وزیرعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم ملک کی ضرورت ہے سیاست کی وجہ سے یہ منصوبہ رکا ہواہے، ایسا ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *