سندھ میں جتنا سیلابی پانی آنے کا خدشہ تھا، پانی اس سے کم ہے: شرجیل میمن


سندھ میں جتنا سیلابی پانی آنے کا خدشہ تھا، پانی اس سے کم ہے: شرجیل میمن

سندھ حکومت سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی مکمل تیاری کرچکی ہے: سینئر وزیر/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل تیاری کرچکی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں جتنا سیلابی پانی آنے کا خدشہ تھا، پانی اس سے کم ہے، لگتا ہے ہمیں کہیں کٹ نہیں لگانا پڑے گا، سندھ حکومت سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی مکمل تیاری کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک وفاقی حکومت یا این ڈی ایم اے سے مدد کی ضرورت نہیں پڑی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے ڈیم سے متعلق بیان پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم سے متعلق علی امین کے بیان پر پی ٹی آئی کہہ چکی کہ وہ ان کی اپنی رائے ہے، جس کے بیان کو اس کی جماعت نہیں مان رہی تو ہم کیوں اہمیت دیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *