Skip to content
  • Sunday, 8 February 2026
  • 5:33 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارت کیخلاف جارچ شیٹ جاری کردی

حالیہ پوسٹس

  • ہمیں دہشتگردی کا تحفہ مغرب سے ملا ، ان کی جنگوں میں شامل ہونےکی قیمت چکا رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ
  • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آج بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • ایران کے معاملے پر نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ملاقات اگلے ہفتے ہوگی
  • حکومت ٹیکس کے پیسے سے بزنس کررہی ہے،کمرشل سرگرمیاں حکومت کاکام نہیں، وفاقی وزیرنجکاری
  • بیرسٹر گوہر نے عطا تارڑ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا، معافی مانگنےکا مطالبہ
تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارت کیخلاف جارچ شیٹ جاری کردی

DAILY MITHAN Dec 19, 2025 0


سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارت کیخلاف جارچ شیٹ جاری کردی

بھارتی اعلان پر گہری تشویش ہے، ⁠پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ یا اس کی دھمکی کروڑوں پاکستانیوں کے بنیادی حقوق متاثر کرتی ہے: اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین کی رپورٹ۔ فوٹو فائل

اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے بھارت کے خلاف چارج شیٹ جاری کردی۔

اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو“ہیلڈ ان ابینس” کرنے کے بھارتی اعلان پر گہری تشویش ہے، ⁠پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ یا اس کی دھمکی کروڑوں پاکستانیوں کے بنیادی حقوق متاثر کرتی ہے، پانی، خوراک، روزگار، صحت، ماحول اور ترقی کے حقوق اس فیصلے کی زد میں آتے ہیں۔

خصوصی ماہرین کی رپورٹ کے مطابق ⁠سرحد پار حق آب میں مداخلت سے اجتناب لازم ہے، پانی کو سیاسی یا معاشی دباؤ کا آلہ نہیں بنایا جا سکتا، ⁠کوئی فریق یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، جب تک فریقین نئے معاہدے سے اسے ختم نہ کریں اس وقت تک معاہدہ نافذ رہتا ہے، ⁠“ہیلڈ ان ابینس” کی بھارتی اصطلاح مبہم ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاہداتی قانون کی معطلی سے متعلق دفعات کو بھارت واضح طور پر بروئے کار نہیں لایا، ⁠معاہدے کے طے شدہ طریقۂ کار کو بائی پاس کر کے یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے، ⁠تنازعات کا حل معاہدے میں درج تصفیہ کے طریقۂ کار کے تحت ہونا چاہیے، بھارتی⁠“میٹیریل بریچ” کی دلیل کمزور ہے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے معاہدے کی کسی شق کی خلاف ورزی ظاہر نہیں ہوئی، ⁠بھارت کا مبینہ سرحد پار دہشتگردی کے الزامات کو آبی معاہدے کی خلاف ورزی بنانا قانوناً غیر متعلق ہے، “بنیادی حالات کی تبدیلی” کی دلیل کا معیار انتہائی سخت ہے، دلیل کے لیے صرف آبادی یا توانائی کی ضروریات کافی نہیں، بھارت نے “کاؤنٹر میژرز” کے جواز کے لیے قابل اعتبار اور مربوط شواہد نہیں دیے۔

خصوصی ماہرین کی رپورٹ کے مطابق ⁠پانی روکنا یا معاہدہ معطل کرنا غیر مناسب قدم ہے، پانی روکنے کا بوجھ براہِ راست عام پاکستانیوں کے حقوق پر پڑتا ہے، ⁠“کاؤنٹرمیژرز”بنیادی انسانی حقوق سے متعلق ذمہ داریوں سے استثنیٰ نہیں دیتے، کاؤنٹر میژرز کیلئے نوٹس، مذاکرات کی پیشکش اور طریقہ کار کی قانونی شرائط پوری ہونی چاہئیں، کاؤنٹر میژرز عارضی اور قابل واپسی ہوتے ہیں، انہیں مستقل خاتمے یا معطلی کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔

خصوصی ماہرین کی رپورٹ میں بھارت کی وجہ سے سندھ طاس معاہدے میں بگاڑ کی نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ انڈس کمیشن کے سالانہ اجلاس 2022 کے بعد نہیں ہوئے، ⁠ڈیٹا تبادلے میں رکاوٹ اور تصفیہ جاتی شقوں پر تنازع معاہدے کی روح کے خلاف ہے، بھارت نے ثالثی کارروائیوں میں شرکت سے گریز کیا، بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا، ‎بھارت سے وضاحت، ممکنہ تلافی و معذرت پر باضابطہ جواب طلب کیا جائے، سندھ طاس معاہدے پر نیک نیتی سے عمل درآمد پر باضابطہ جواب بھی مانگا جائے۔

‎اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین نے بھارت سے انسانی نقصان روکنے کے اقدامات پر باضابطہ جواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے پر نیک نیتی سے عمل کرے، پاکستان کے حقوق کی خلاف ورزی سے بھارت باز رہے۔

خصوصی ماہرین کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ‎بھارت پانی میں رکاوٹ سے پیدا ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی اور نقصانات روکنے کے لیے عملی اقدامات واضح کرے۔

اقوام متحدہ کے اسپیشل رپوٹیورز نے بھارت کا جھوٹ بےنقاب کرتے ہوئے مودی سرکار سولنامہ بھیجا۔

سوال 1: کیا بھارت کے پاس اپنے لگائے ہوئے الزامات کا کوئی ثبوت موجود ہے؟

سوال 2: کیا بھارت طاقت کےغیرقانونی استعمال سےانسانی زندگیوں کےنقصان کا ازالہ کرے گا،اس پرمعافی مانگےگا؟

سوال 3: کیا بھارت سندھ طاس معاہدے کی ذمہ داریاں ادا کرے گا، پاکستان کے قانونی، بنیادی، انسانی حقوق کی پاسداری کرے گا؟

سوال 4: کیا بھارت سندھ طاس معاہدے کی “ڈسپیوٹ ریزولوشن” کی شقوں کی پاسداری کا ارادہ رکھتا ہے؟

سوال 5: بتایا جائے بھارت جموں کشمیر تنازع کے پرامن حل اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینےکا ارادہ رکھتا ہے؟

اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین کی رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت ان تمام سوالوں کے جواب 60 دن کے اندر فراہم کرے، بھارت کے جواب رپورٹ کے ساتھ ویب سائٹ پر آویزاں کیے جائیں گے، بھارت کے جواب اس رپورٹ کے ساتھ ہیومن رائٹس کونسل میں دیے جائیں گے۔

بھارت نے اقوام متحدہ کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا، سوالات کے جواب نا آنے پر اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین نے رپورٹ جاری کر دی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ہمیں دہشتگردی کا تحفہ مغرب سے ملا ، ان کی جنگوں میں شامل ہونےکی قیمت چکا رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آج بارش اور برفباری کی پیشگوئی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کے معاملے پر نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ملاقات اگلے ہفتے ہوگی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت ٹیکس کے پیسے سے بزنس کررہی ہے،کمرشل سرگرمیاں حکومت کاکام نہیں، وفاقی وزیرنجکاری
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
بیرسٹر گوہر نے عطا تارڑ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا، معافی مانگنےکا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
فلسطین ہمارے خطے کی اسٹریٹجک اور اخلاقی سمت متعین کرتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
حضرت لعل شہباز قلندرکے سہ روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 میں شامل حیدرآباد کی ٹیم کا نام اور لوگو سامنے آگیا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
گوجرانوالا میں 2 سالہ بچہ سیوریج نالی میں گرکر جاں بحق ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
مسلمان دکاندارکو ہراساں کرنےکیخلاف انتہا پسندوں کے آگےکھڑا ہونیوالاہندو شہری سوشل میڈیا اسٹار بن گیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا معاملہ، پی سی بی نے بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کر دیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد حملےکی ساری پلاننگ افغانستان میں ہوئی، واقعے سے منسلک تمام افرادکو پکڑلیا ہے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت کا یو ایس اے کو جیت کیلئے 162 رنز کا ہدف
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ، پی سی بی نے آئی سی سی کے خط کا جواب دیدیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
نواز شریف نے بھی اندرون لاہور بسنت منائی، ڈور اورگڈا بھی پکڑا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
روماریو شیفرڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک، ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے ہرا دیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
وفاقی وزیر داخلہ کا لنڈی کوتل کا دورہ، شہیدکیپٹن عباس خان کے اہلخانہ سے تعزیت کی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی نے زیرِ حراست قائد تک رسائی کا معاملہ اٹھایا جو متعلقہ حکام کو بھجوایا گیا: سپریم کورٹ اعلامیہ
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہوگئے، فیصلے کی وجہ بھی بتادی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
کرکٹ میں سب پرفارم نہیں کرتے، جو آج نہیں کرسکے وہ آئندہ کریں گے: فہیم اشرف
DAILY MITHAN Feb 7, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ٹرائل کا فورم فوجی عدالتیں ہی ہیں: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون گرفتار
DAILY MITHAN Feb 7, 2026