سندھ حکومت نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر وفاقی اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ حکومت نے وفاقی کمپنی پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کو خط لکھ کر صوبے کے ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کی ہدایت کردی۔
سندھ حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط کے میں کہا گیا کہ 26 ستمبر کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں پی آئی ڈی سی ایل کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔
خط میں شہری پیکج منصوبوں پر پی آئی ڈی سی ایل کی مداخلت کو غیرقانونی قرار دیاگیا، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی آئی ڈی سی ایل صرف سابقہ پاک ڈبلیو پی ڈی منصوبوں کو مکمل کرے۔
خط میں کہا گیا کہ کراچی اور حیدر آباد شہری ترقیاتی پیکجز پی آئی ڈی سی ایل دائرہ اختیار سے باہر ہے، وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان طے شدہ دائرہ کار کی خلاف ورزی سے پی آئی ڈی سی ایل اجتناب کرے۔























Leave a Reply