سندھ حکومت کا بارش کے باعث کل کراچی میں عام تعطیل کا اعلان


سندھ حکومت کا بارش کے باعث کل کراچی میں عام تعطیل کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عوام کو گھروں میں رہنے کا مشورہ— فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کل کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کراچی کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا شرجیل میمن، ناصر شاہ ، سعید غنی اور ودیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ کراچی میں آج 12 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ 245 ملی میٹر بارش ہوئی، بارش کی صورتحال کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا۔

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت اہم شاہراہیں کسی حد تک کلیئر کردی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کل عام تعطیل کا اعلان کیا اور کہاکہ کل مزید بارش کا امکان ہے عام تعطیل کی ہے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔

وزیراعلیٰ نے عوام کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *