کراچی: محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اسکولوں کو ملنے والے بجٹ کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کردیں۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ پہلی بار’اسکول اسپیسفک بجٹ‘ کی مد میں 18 ارب 67 کروڑکی تفصیلات کوآن لائن کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بجٹ تفصیلات کو ڈویژن، ضلعی، تعلقہ اور اسکول اسپیسفک تک واضح کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اسکول اسپیسفک بجٹ کی تفصیلات کی آن لائن رسائی کیلئےکیو آر کوڈ بھی جاری کیا گیا ہے، کیو آر کوڈ کی مدد سے سندھ کے کسی بھی اسکول کی بجٹ تفصیلات حاصل ہوجائیں گی۔


























Leave a Reply