سندھ حکومت نے اچھا سلوک نہیں کیا رکاوٹیں ڈالیں، سندھی ٹوپی، اجرک کی بےحرمتی کی: وزیراعلیٰ کےپی


سندھ حکومت نے اچھا سلوک نہیں کیا رکاوٹیں ڈالیں، سندھی ٹوپی، اجرک کی بےحرمتی کی: وزیراعلیٰ کےپی

عوام نے سب رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ کامیاب بنایا جو لوگ جمہوریت کے دعویدار تھے وہ جمہوریت پسند نہیں نکلے، سندھ میں پیپلز پارٹی کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے: سہیل آفریدی کا کراچی میں خطاب— فوٹو: اسکرین گریب

صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں، عوام نے سب رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ کامیاب بنایا سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی، اجرک کی بےحرمتی کی۔

کراچی میں نمائش چورنگی پر خطاب سے سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ آج ہمارے ساتھ مختلف مقامات پر پولیس گردی کی گئی، پولیس گردی کے بعد بھی ہم یہاں اتنی بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نےہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، سندھ میں بھی سندھ حکومت نےاچھا سلوک نہیں کیا، اس کے بعد خیبرپختونخوا میں اگلا پڑاؤ ڈالیں گے اور اسٹریٹ موومنٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملک بھرمیں پہنچائیں گے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ کراچی کے عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، عوام نے نکل کرثابت کیا قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے جو سوچ رہے تھے بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوجائےگی وہ آج آکردیکھ لیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں، عوام نے سب رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ کامیاب بنایا جو لوگ جمہوریت کے دعویدار تھے وہ جمہوریت پسند نہیں نکلے، سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی، اجرک کی بےحرمتی کی، پیپلز پارٹی نے مل کر آئین کا ڈھانچہ تبدیل کردیا، سندھ میں پیپلز پارٹی کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ عوام ڈی چوک جانےکو تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی کی کال کا انتظارہے، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارےحقوق ختم کرے، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گےکہ قوم کے لیڈر کوبلاجوازجیل میں رکھیں۔

سندھ حکومت نے اچھا سلوک نہیں کیا رکاوٹیں ڈالیں، جمہوریت کے دعویدار جمہوریت پسند نہیں نکلے، سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی، اجرک کی بےحرمتی کی: وزیراعلیٰ کےپی



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *