Skip to content
  • Sunday, 8 February 2026
  • 5:02 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراؤں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی: فاروق ستار

حالیہ پوسٹس

  • بلوچستان کے بحرانوں کو ایک ہی طریقے سے حل کرنیکی کوشش کرکے ہم غلطی کررہے ہیں: رانا ثنا
  • کراچی میں جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس کے دوران رکن سندھ اسمبلی محمد فارق سمیت متعدد افراد زیر حراست
  • پاکستان جونیئر ایمیچور گالف چیمپئن شپ سعد حبیب نے جیت لی
  • کیا ائیرپلین موڈ میں اسمارٹ فون واقعی زیادہ تیزی سے چارج ہوتا ہے؟
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کی تقریبات کا وقت بڑھا دیا
تازہ ترین

سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراؤں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی: فاروق ستار

DAILY MITHAN Dec 10, 2025 0


سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراؤں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی: فاروق ستار

رنگے ہاتھوں گرفتار ملزمان کے حوالے سے عدالت کا رویہ بھی دیکھا، عدالت نے خود ان کا مقدمہ لڑا: رہنما ایم کیو ایم پاکستان۔ فوٹو فائل

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا ہے 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراؤں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراہوں اور مختلف مقامات پر ہنگامہ آرائی، بلوہ اور تشدد کے واقعات ہوئے، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ملک دشمنی کا اظہار کیا گیا، اسلحہ لہرا لہرا کر دکھایا گیا، یہ افسوسناک اور شرمناک عمل تھا، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا 7 دسمبر کو کلچر ڈے کے نام پر ریاستی قانون کو پامال کیا گیا، ثابت کیا گیا کہ سات دسمبر کو سندھو دیش قائم کیا گیا، کئی لوگوں کو زخمی کیا گیا، وہاں پولیس مقابلہ ہوا، پولیس نے جب روکنے کی کوشش کی تو پولیس پر بھی حملے کیا گیا، یہ خوفناک اور خطرناک عمل تھا، جو مقدمہ بنایا گیا اس میں دہشتگردی، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا سارے سانحے پر حکومت سندھ کے رد عمل کو دیکھنا تھا، ترجمان سندھ حکومت کی جانب سے چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ردعمل دیا جاتا ہے لیکن اس پر کوئی رد عمل نہیں آیا، رنگے ہاتھوں گرفتار ملزمان کے حوالے سے عدالت کا رویہ بھی دیکھا، جن گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے خود ان کا مقدمہ لڑا، انہیں وکیل کی ضرورت ہی نہیں رہی، گرفتار اکثریت کو چھوڑ دیا گیا۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا ریلی کے شرکا نے گورنر کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی، گورنر ہاؤس پہنچ کر ریلی کے شرکاء کا اصل مقصد گورنر سندھ کو حدف تنقید بنانا تھا، گورنر سندھ کی عزت کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، گورنر سندھ کی نسلوں کو تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی مگر عدالتیں خاموش ہیں، اس پر بھی ہماری عدالتیں یہ رویہ اختیار کریں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کیا گیا، کراچی کے امن کو تباہ کرکے فساد کی سازش کی گئی، ایک بار پھر بھائی سے بھائی کو لڑانے کی سازش ہو رہی ہے، کیا عدالت کسی دہشتگردی کے واقعے کے انتظار میں تھے، عدالت سب کو جاہل مانتی ہے، عدالت کہتی ہے معصوم لوگوں کی ریلی تھی، ہماری عدلیہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار ہوگئی، عدالت میں مقدمہ چلنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔

ان کا کہنا تھا شہر میں تشویشناک صورتحال ہے، حکومت سندھ سے وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ سے کہتے ہیں کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں، جو شہر میں چین و سکون سے رہ رہے ہیں انہیں بے سکون نہ کیا جائے۔

ممبر قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ سندھ ہائیکورٹ کو سارے واقعے کا سوموٹو نوٹس لینا چاہیے، ہائیکورٹ کو کوئی کمیشن قائم کرنی چاہیے اور اس واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراؤں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی، گلشن اقبال میں کوئی اپنے گھر پر 40 سال سے رہ رہا تھا اور مخصوص وکلاء کے ٹولے نے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، شہر میں مخصوص زبان بولنے والے وکلاء کا ٹولہ زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ذیلی عدالت کے رویہ پر اعلیٰ عدالت کو نوٹس لینا چاہیے۔

فاروق ستار نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، اگر پہلے سال ہی ایسے حالات پر روک لیا جاتا تو یہ نہ ہوتا، کیسے کوئی گروہ کے چند لوگ ملک اور ریاست مخالفت کریں اور انہیں کچھ کہا بھی نہ جائے، بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف زرداری کو بھی اس معاملے پر کچھ کہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس روز گورنر کے خلاف ہوا، کل وزیر اعلی کے لیے بھی ہو سکتا ہے، یہ کوئی 200 اقساط والا ڈرامہ تھوڑی ہے، اگر حکومت کھل کر نوٹس نہیں لیتی اور گورنر کے ساتھ نہ کھڑی ہوئی تو سمجھ جانا کہ 17 سال پہلے جو بیج بویا گیا وہ تناور درخت بن چکا ہے، یہ کراچی کے امن اور ملکی بقا کے خلاف سازش ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
بلوچستان کے بحرانوں کو ایک ہی طریقے سے حل کرنیکی کوشش کرکے ہم غلطی کررہے ہیں: رانا ثنا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
کراچی میں جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس کے دوران رکن سندھ اسمبلی محمد فارق سمیت متعدد افراد زیر حراست
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان جونیئر ایمیچور گالف چیمپئن شپ سعد حبیب نے جیت لی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
کیا ائیرپلین موڈ میں اسمارٹ فون واقعی زیادہ تیزی سے چارج ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کی تقریبات کا وقت بڑھا دیا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک بہترین فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
طالبان نے نائن الیون سے پہلے کے دور سے زیادہ خطرناک حالات پیدا کردیے ہیں: صدر پاکستان
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
وزیر داخلہ کی پولیس کو رمضان کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں دہشتگردی کی لہر پریشان کن ہے، انتشار کے اسباب اندرونی و بیرونی عناصر ہیں: حافظ نعیم
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
بالوں کی جگمگاہٹ بحال کرنے میں مددگار 6 بہترین گھریلو ٹوٹکے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا کی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر بھی بسنت منانے دہلی گیٹ لاہور پہنچ گئیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ، آئی سی سی وفد چندگھنٹوں میں پاکستان پہنچے گا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی بسنت کے انعقاد کا عندیہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
افغانستان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن طالبان کو دہشتگردی کے خاتمےکےاقدامات کرنا ہوں گے: وزیر مملکت
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
سونے کی چین چھیننے والا چور اپنی ایک خاص عادت کی وجہ سے پکڑا گیا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
جھولا گرنے کی خوفناک ویڈیو وائرل، متعدد افراد زخمی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
خاتون کو سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا، جان سے ہاتھ دھو بیٹھی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
تیز رفتار کار ٹائرپھٹنے سے بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، 2 نوجوان جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کچھ کرتا رہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
پاکستان
اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ٹرائل کا فورم فوجی عدالتیں ہی ہیں: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026