سمندری طوفان ایرک کیٹیگری 4 میں تبدیل، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ


میکسیکو : سمندری طوفان ایرک کیٹیگری 4 میں تبدیل، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

طوفان کی رفتار 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے جس کے باعث حکام نے ممکنہ زمینی ٹکراؤ سے قبل الرٹ جاری کردیا ہے/ فوٹو ای پی اے

شمالی امریکی ملک میکسیکو  میں سمندری طوفان شدت اختیار کرگیا جس سے تباہی کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرالکاہل میں بننے والے سمندری طوفان کا نام ‘ایرک’ رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے میکسیکو کی ساحلی پٹی پر تباہی کا امکان ہے۔

نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان ایرک انتہائی خطرناک کیٹیگری 4 میں تبدیل ہوچکا ہے اور مزید شدت اختیار کرسکتا ہے،  یہ طوفان میکسیکوکے ساحلی شہر سے 90 میل جنوب مشرق میں موجود ہے، طوفان کی رفتار 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے جس کے باعث حکام نے ممکنہ زمینی ٹکراؤ سے قبل الرٹ جاری کردیا ہے۔

نیشنل ہریکین سینٹر کا کہنا ہےکہ اس طوفان کی وجہ سے جنوبی میکسیکو کے کچھ حصوں میں ممکنہ طور پر تباہ کن ہواؤں اور جان لیوا سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

ہریکین سینٹر کے مطابق گزشتہ روز تک  طوفان کے گرد ہواؤں کی رفتار  175 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جو طوفان کو مزید شدت اختیار کرنے کیلئے ساز گار ماحول پیدا کررہی تھیں۔

میکسیکو کی صدر نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گھر سے باہر جانے سے گریز کریں۔

اس کے علاوہ انتظامیہ نے میکسیکو کی ریاست Chiapas، Guerrero اور Oaxaca میں تقریباً 2ہزار کے قریب پناہ گاہیں بھی قائم کی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *