سلمان خان کو جنگ بندی کی حمایت پر تنقید کے باعث ٹوئٹ ہٹانا پڑگئی


سلمان خان کو جنگ بندی کی حمایت پر تنقید کے باعث ٹوئٹ ہٹانا پڑگئی

ٹوئٹ پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے والے بھارتیوں کو پسند نہ آئی اور سلمان خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا— فوٹو:فائل

بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی سے معتلق ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی۔

گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کا مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا اور 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز گرائے اور گزشتہ رات میں آپریشن بُنیان مّرصُوص لانچ کیا۔

پاکستان کے تباہ کن جواب میں بھارتی دفاعی نظام نیست و نابود ہوگیا اور دشمن فوج نے نقصان کا اعتراف کرلیا۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہوگئی اور اس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا اور بیان میں کہا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر جہاں بھارتی میڈیا سیخ پا ہے وہیں سلمان خان کو بھی سیزفائر سے متعلق ٹوئٹ پر تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے سیز فائر پر ٹوئٹ کیا اور لکھاکہ ’جنگ بندی کیلئے اللہ کا شکر ہے‘۔ 

سلمان خان کو جنگ بندی کی حمایت پر تنقید کے باعث ٹوئٹ ہٹانا پڑگئی

— فوٹو: بھارتی میڈیا

یہ ٹوئٹ پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے والے بھارتیوں کو پسند نہ آئی اور سلمان خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پر انہیں اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *