Skip to content
  • Monday, 23 February 2026
  • 11:03 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سفر کیلئے اجازت نامہ لازمی،برطانیہ میں ای ٹی اے اسکیم نافذ، نئے قوانین کیا ہیں؟

حالیہ پوسٹس

  • سی ای او اسٹاک ایکسچینج
  • رویت ہلال کمیٹی، رمضان کا چاند دیکھنے پر کتنے لاکھ روپے کا خرچہ آیا؟
  • رویت ہلال کمیٹی، رمضان کا چاند دیکھنے پر کتنے لاکھ روپے کا خرچہ آیا؟
  • سکیورٹی فورسز کا پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، خودکش حملہ آور سمیت 5 خوارج ہلاک
  • کیا خون ٹیسٹ یا عطیہ کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
Headline تازہ ترین

سفر کیلئے اجازت نامہ لازمی،برطانیہ میں ای ٹی اے اسکیم نافذ، نئے قوانین کیا ہیں؟

DAILY MITHAN Feb 23, 2026 0


سفر کیلئے اجازت نامہ لازمی،برطانیہ میں ای ٹی اے اسکیم نافذ، نئے قوانین کیا ہیں؟

برطانوی پاسپورٹ کے بغیر ملک میں داخلے کے لیے الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن کروانا ہوگی__فوٹو: فائل

برطانیہ میں بدھ 25 فروری سے دوہری شہریت کےحامل افراد کے لیے نئے قواعد نافذ ہوں گے، دُہری شہریت کے باوجود برطانوی پاسپورٹ نہ ہونے پر ملک میں داخلے سے روکا جاسکتا ہے۔

برطانوی پاسپورٹ کے بغیر ملک میں داخلے کے لیے الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن کروانا ہوگی، امریکا، کینیڈا اور فرانس سمیت 85 ممالک کے شہریوں کو بھی ای ویزا لینا ہوگا ۔ 

 نئے قوانین کے مطابق برطانیہ آنے والے ایسے زائرین جن کے پاس برطانوی پاسپورٹ نہیں ہے، انہیں ملک میں داخل ہونے کے لیے ویزا، الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن (ETA)، یاسرٹیفکیٹ آف اینٹائٹلمنٹ (حقِ استحقاق کی دستاویز) کی ضرورت ہوگی۔

مسافروں کو ان دستاویزات کے بغیر فلائٹ، فیری یا ٹرین پر سوار ہونے سے روکے جانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور حکومت نے ممکنہ زائرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر کے دوران اپنی مکمل دستاویزات تیار رکھیں۔امریکا، کینیڈا اور فرانس سمیت 85 ممالک کے شہریوں، جنہیں ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی تھی، 25 فروری 2026 سے الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن (ETA) کے بغیر قانونی طور پر برطانیہ کا سفر نہیں کر سکیں گے۔ 

 امیگریشن سسٹم کو ڈیجیٹل بنانے کی جانب ایک اہم قدم: 

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ امیگریشن سسٹم کو ڈیجیٹل بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور مستقبل میں برطانوی سرحد پرکنٹیکٹ لیس آمد و رفت کی راہ ہموار کرتا ہے۔

اکتوبر 2023 میں ETA کے آغاز سے اب تک 1.33 کروڑ سے زائد مسافر کامیابی کے ساتھ درخواست دے چکے ہیں اور تیز رفتار و پرسکون سفر سے مستفید ہوئے ہیں، اب ETA سفر کا ایک بنیادی حصہ بن چکا ہے، بشمول ان مسافروں کے لیے جو کنیکٹنگ فلائٹس (متبادل پروازوں) کے ذریعے آتے ہیں اور برطانوی پاسپورٹ کنٹرول سے گزرتے ہیں۔

برطانیہ میں وزیر برائے ہجرت و شہریت، مائیک ٹیپ نے کہاہے کہ”ETA ہمیں ان لوگوں کو روکنے کی زیادہ طاقت دیتا ہے جو ملک کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اور ہمیں امیگریشن کی ایک مکمل تصویر فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ETA مسافروں کے لیے بھی بہتر ہے، امیگریشن سسٹم کو ڈیجیٹل بنانا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر سال برطانیہ آنے والے لاکھوں افراد سفر کے زیادہ ہموار تجربے سے لطف اندوز ہوں۔ جب ETA متعارف کرایا جا رہا تھا، تو اسے سختی سے نافذ نہیں کیا گیا تھا تاکہ سیاحوں کو نئی ضرورت کے مطابق ڈھلنے کا کافی وقت مل سکے۔ 

ETA کے لیے درخواست دینا آفیشل’UK ETA‘ایپ کے ذریعے تیز اور آسان ہے

یہ وہی طریقہ کار ہے جو امریکا اور کینیڈا جیسے دیگر ممالک نے اپنی ٹریول اسکیموں کے لیے اپنایا تھا۔ETA کے لیے درخواست دینا آفیشل’UK ETA‘ایپ کے ذریعے تیز اور آسان ہے اور اس کی فیس 16 پاؤنڈ ہے جو کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں مناسب ہے۔ 

اگرچہ زیادہ تر لوگوں کو چند منٹوں میں خودکار طور پر فیصلہ مل جاتا ہے، لیکن مشورہ دیا جاتا ہے کہ ان چند کیسز کے لیے 3 ورکنگ ڈیز (کاری ایام) کا وقت رکھا جائے جن میں اضافی جانچ پڑتال کی ضرورت ہوتی ہے۔

برطانوی اور آئرش شہری، بشمول دوہری شہریت رکھنے والے ETA کی ضرورت سے مستثنیٰ ہیں۔ 

تاہم برطانوی حکومت دوہری برطانوی شہریت رکھنے والوں کو سختی سے مشورہ دیتی ہے کہ وہ 25 فروری 2026 سے برطانیہ کا سفر کرتے وقت بورڈنگ سے روکے جانے جیسے مسائل سے بچنے کے لیے اپنے پاس درست برطانوی پاسپورٹ یاسرٹیفکیٹ آف اینٹائٹلمنٹ کی موجودگی یقینی بنائیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ اکتوبر 2024 سے دوہری شہریت رکھنے والوں کو برطانیہ میں داخلے کے لیے درست دستاویزات رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں اور 2023 سے ETA کی تبدیلیوں کے بارے میں تشہیر کی جا رہی ہے۔

ایک ترجمان نے بتایا کہ “برطانوی پاسپورٹ یا سرٹیفکیٹ آف اینٹائٹلمنٹ کے بغیر، ٹرانسپورٹ کمپنیاں (کیریئرز) اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتیں کہ مسافر برطانوی شہری ہے، جس کی وجہ سے تاخیر ہو سکتی ہے یا بورڈنگ سے روکاجا سکتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
رویت ہلال کمیٹی، رمضان کا چاند دیکھنے پر کتنے لاکھ روپے کا خرچہ آیا؟
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
رویت ہلال کمیٹی، رمضان کا چاند دیکھنے پر کتنے لاکھ روپے کا خرچہ آیا؟
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
تازہ ترین
سکیورٹی فورسز کا پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، خودکش حملہ آور سمیت 5 خوارج ہلاک
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
کیا خون ٹیسٹ یا عطیہ کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
ایکشن کامیڈی تھرلر “One Battle After Another” نے6 بافٹا ایوارڈز اپنے نام کرلیے
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
ڈیڑھ کروڑ ڈالر سر کی قیمت والا انتہائی مطلوب ڈرگ لارڈ فوجی آپریشن میں ہلاک
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی:کورنگی کراسنگ کے قریب ٹینکرکی موٹر سائیکل کو ٹکر، بچی جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
بر طانیہ کا جعلی ویزے پر کام دینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر جاں بحق، ڈاکٹرز کا قاتلوں کی گرفتاری تک ہڑتال کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
بڈھے بلوچ کی نصیحت
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
تازہ ترین
امریکا سے بات چیت کے حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں، امریکی اقدامات پر نظر ہے، ایرانی صدر
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
مارشل آرٹ میں متعدد میڈل جیتنے والا قومی کھلاڑی رضوان معاشی مشکلات کا شکار، مزدوری کرنے پر مجبور
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
تازہ ترین
امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان، ہزاروں پروازیں منسوخ، ایمرجنسی نافذ
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
غرور کا سر نیچا، جنوبی افریقا پر طنزیہ اشتہار بنانا اُلٹا گلے پڑگیا، بھارتی براڈ کاسٹر کو ڈیلیٹ کرنا پڑا
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 میں شامل فرنچائز راولپنڈی نے ٹیم کے نام کا اعلان کر دیا
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
جنوبی افریقا سے عبرتناک شکست، بھارت کو سیمی فائنل کے لالے پڑ گئے
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان کےضلع بارکھان میں تعمیراتی کمپنی کےکرش پلانٹ سے3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد اغوا
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
ڈاکٹرکہےگا تو عمران خان کو ایک مہینےکیلئے اسپتال شفٹ کردیں گے، ایاز صادق
DAILY MITHAN Feb 22, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افغانستان میں کی گئی کارروائیوں میں 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
پاکستان
ایم کیو ایم ، (ق) لیگ اور بی اے پی کا دہشتگردی کے خاتمےکیلئے فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 21, 2026
پاکستان
ایک بار ٹریگر دبا دیا جائے اور نشانہ لگ جائے تو ملزم کا ارادہ واضح ہو جاتا ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
DAILY MITHAN Feb 21, 2026
پاکستان
وفاق کی 55 ہزار اسامیاں ختم یا مرحلہ وار ختم کی جارہی ہیں
DAILY MITHAN Feb 21, 2026