سعودی عرب کا قومی سلامتی کو لاحق خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کا اعلان


سعودی عرب کا قومی سلامتی کو لاحق  خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کا اعلان

ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا—فوٹو: سعودی پریس انجنسی 

ریاض : سعودی عرب نے قومی سلامتی کو لاحق خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن کی صورتحال کے پیش نظر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے اختتام میں وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف نے اعلامیہ جاری کیا۔

اعلامیے کے مطابق سعودی عرب قومی سلامتی کو لاحق خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل استعمال کرے گا۔

اعلامیے میں یمن کی سلامتی، صدارتی کونسل اور قومی حکومت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے یمنی صوبے حضرموت اور المہرہ میں عرب اتحاد کے اقدامات کو سراہا اور کہا گیا کہ کابینہ یمن میں کشیدگی روکنے کے لیے عرب اتحاد کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ نے جمہوریہ یمن کی قانونی حکومت کی جانب سے اماراتی فوج کے انخلاء کی حمایت کرتے ہوئے امید ظاہر کی متحدہ عرب امارات اس پر عمل درآمد کرے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *