سعودی عرب میں آج 11 مارچ کو یومِ پرچم منایا جا رہا ہے جو 1937 میں شاہ عبدالعزیز کے قومی پرچم کے حتمی ڈیزائن کی منظوری کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔
خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نے 2023 میں شاہی فرمان جاری کیا تھا جس کے تحت یہ دن منایا جاتا ہے۔
مارچ 1937 کو شاہ عبدالعزیز نے مملکت کے قومی پرچم کا تعین کرتے ہوئے اسے سرکاری طورپر لہرانے کی منظوری دی تھی۔
پرچم کا سبز رنگ ترقی کی ترجمانی کرتا ہے جبکہ کلمہ طیبہ امن اور اسلامی عقیدے کی علامت ہے جبکہ تلوار انصاف اور امن و امان کی ترجمان ہے۔
سعودی پرچم کو دنیا کے تمام ممالک کے پرچموں میں انفرادیت حاصل ہے۔
دیگر ملکوں کی طرح سعودی پرچم سرنگوں ہوتا ہے اور نہ معزز مہمانوں کو گارڈ آف آنر دیتے ہوئے پرچم جھکایا جاتا ہے۔


























Leave a Reply