لاہور: خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ دورہ پاکستان پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑی کل دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس روانہ ہوجائیں گے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکن ٹیم کے 8 کھلاڑی کل وطن روانہ ہوجائیں گے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل ہونے والا دوسرا ون ڈے ری شیڈول ہونے کا امکان ہے۔
خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ وطن واپس جانے والے کھلاڑیوں کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینجرکا کہنا ہےکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی واپس جانا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ و وزیرداخلہ کچھ دیر بعد سری لنکن ٹیم سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی پر بریفنگ دی جائےگی۔
واضح رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنی ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔






















Leave a Reply