انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکن بیٹر ویران چامودیتھا نے ایونٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے انفرادی اسکور کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
سری لنکا کے ویران چامودیتھا نے ہفتے کو آئی سی سی مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں جاپان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی۔
ویران چامودیتھا نے نامیبیا کرکٹ گراؤنڈ میں جاپان کے خلاف میچ میں 143 گیندوں پر 192 رنز کی شاندار اننگزکھیلی، جو انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔
ان کی یادگار اننگز میں 26 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
اس اننگز کی بدولت ویران چامودیتھا نے اپنے ہی ہم وطن کھلاڑی ہسیتھ بویاگوڈا کا 2018 میں کینیا کے خلاف بنایا گیا 191 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اس تاریخی اننگز کے دوران چامودیتھا اور اوپننگ پارٹنر دیمانتھا مہاویتانا کے درمیان 328 رنز کی شراکت قائم ہوئی، جو آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت ہے۔
اس ریکارڈ ساز اوپننگ شراکت کی بدولت سری لنکا نے جاپان کے خلاف 387 رنز اسکور کیے۔جواب میں جاپان کی انڈر 19 کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں صرف 8 وکٹوں پر 184 رنز بنا سکی۔
یوں سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے میچ 203 رنز سے جیت لیا۔


























Leave a Reply