آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کینڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
سری لنکا کے خلاف اہم میچ کیلئے بابراعظم، صائم ایوب اور سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ نسیم شاہ، خواجہ نافع اور ابرار احمد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔ورنا نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
اندازے کے مطابق سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو سری لنکا کو 65 رنز سے ہرانا ہوگا۔
اس گروپ سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے اور سری لنکا دوڑ سے باہر ہے۔


























Leave a Reply