ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے مات دے دی۔
کولمبو میں کھیلےگئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 163رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سےکوشال مینڈس 56 ر نز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے جارج ڈوک ریل اور بیری میکارتھی نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
ہدف کے جواب میں آئرش ٹیم آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔ ہیری ٹیکٹر نے 40 اور راس ایڈائر نے 34رنز بنائے۔ تھیکشانا اور ہسارانگا نے تین، تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔


























Leave a Reply