سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ تک ہوگا، حج پالیسی 2026 منظور


سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ تک ہوگا، حج پالیسی 2026 منظور

وزارت مذہبی امور نے سرکاری کوٹہ 40 فیصد اور پرائیوٹ 60 فیصد کی سمری بھیجی تھی لیکن وزیر اعظم نے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کیا ہے: ذرائع— فوٹو:فائل

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں  حج پالیسی 2026کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےایجنڈےپرموجود بہت سےدوسرے امورکی بھی منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج کیلئے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کردیا، 2026 میں سرکاری حج ساڑھے گیارہ لاکھ سے ساڑھے بارہ لاکھ تک ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سرکاری کوٹہ 40 فیصد اور پرائیوٹ 60 فیصد کی سمری بھیجی تھی لیکن وزیر اعظم نے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *