سرکاری افسران سیلاب متاثرہ علاقوں میں سوشل میڈیا پر اپنی تشہیر میں مصروف ہیں، سینیٹ میں تحریک جمع


سرکاری افسران سیلاب متاثرہ علاقوں میں سوشل میڈیا پر اپنی تشہیر میں مصروف ہیں، سینیٹ میں تحریک جمع

فوٹو: فائل

اسلام آباد:  سینیٹر دنیش کمار  نے حالیہ سیلاب کے دوران  سرکاری  افسران کی سوشل میڈیا پر تشہیر کے حوالے  سے  بحث کی تحریک سینیٹ  سیکرٹریٹ میں  جمع کرا دی۔

سینیٹر دنیش کمار کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک  میں کہا گیا ہےکہ سرکاری افسران  ریلیف اور  ریسکیو کام پر توجہ دینےکے بجائے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی تشہیر کرنے میں مصروف ہیں۔ 

سینیٹر دنیش کمار کے مطابق  سرکاری افسران سوٹ بوٹ پہنے، مہنگے چشمے لگائے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنی ویڈیوز  او ر تصویروں کے لیے  پوز  بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ سرکاری افسران کا یہ اقدام سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

سینیٹر دنیشن کمار نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سرکاری افسران کے اس غیر ذمہ دارانہ  رویے کا سنجیدگی سے نوٹس لے، ایسے افسران کا کڑا احتساب کیا جائے اور سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیےگائیڈ لائنز مرتب کی جائیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *