سروائیکل ویکسین سے متعلق پروپیگنڈا، مصطفیٰ کمال نے بیٹی کو ویکسین لگوا دی


سروائیکل ویکسین سے متعلق پروپیگنڈا، مصطفیٰ کمال نے بیٹی کو ویکسین لگوا دی

 پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے جہاں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم شروع کی گئی ہے/اسکرین گریب

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کوسروائیکل کینسرکی ویکسین لگوادی ۔

کراچی میں سروائیکل کینسر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں  مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کو  ویکسین لگوائی،  بعد ازاں بیٹی کی انگلی پر خود مارک لگایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے جہاں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم  کا آغاز کیا گیا  ہے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال  کے مطابق ’ اس مہم کےآغاز سے ہی  گمراہ کن پروپیگنڈا سامنے آرہا ہے،  اس پروپیگنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے  میں نے اپنی بیٹی کو یہ ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا‘ ۔

وفاقی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ اپنی 30 سالہ سیاسی کیرئیر میں میں کبھی اپنی فیملی کو منظر عام پر نہیں لایا لیکن آج قوم کی ہر بیٹی کی جان کو محفوظ بنانے کیلئے میں نے اکلوتی بیٹی کو یہ ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *