کراچی: سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہوگئی۔
ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے گل پلازہ کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے جہاں سے ایک لاش کے کچھ حصے ملے ہیں جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہوگئی ہے جب کہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ جب تک ایک بھی لاپتا شخص ہے اس وقت تک عمارت کو نہیں گراسکتے اور جب سب مکمل ہو جائے گا تب پوری عمارت کو گرائیں گے۔
جاوید کھوسو کا کہنا تھاکہ برابر میں موجود رمپا پلازہ کو عارضی طور پر بند کیا ہے، ایس بی سی اے سے رمپا پلازہ کے نقشے اور دیگر چیزیں مانگی ہیں۔


























Leave a Reply