سانحہ گل پلازہ پر میونسپل کمشنر کے ایم سی افضل زیدی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق افضل زیدی کو سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 19 گریڈکی ایکس پی سی ایس افسر سمیراحسین کو میونسپل کمشنر کے ایم سی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
سابق میونسپل کمشنرافضل زیدی 30 نومبر کو 3 سالہ ابراہیم کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعےکے بعد سے تنقید کی زد میں تھے۔
ذرائع سندھ حکومت کے مطابق گل پلازہ میں ہونے والی آتشزدگی میں بھی افضل زیدی کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی۔
گزشتہ ماہ افضل زیدی کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا تھا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق میونسپل کمشنر افضل زیدی ترکیے جانے کے لیے کراچی ائیرپورٹ پہنچے تھے تاہم اسٹاپ لسٹ میں نام ہونے کے سبب انہیں آف لوڈ کیا گیا۔


























Leave a Reply