سامعہ حجاب کو اغوا کرنے کے بعد حسن نےگھر واپس کیوں چھوڑا؟ ٹک ٹاکر نے ساری کہانی سنادی


سامعہ حجاب کو اغوا کرنے کے بعد حسن نےگھر واپس کیوں چھوڑا؟ ٹک ٹاکر نے ساری کہانی سنادی

اسلام آباد پولیس نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں ، قتل اور اغوا کرنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں حسن زاہد نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے/فوٹوانسٹاگرام 

رواں برس جون میں اپنے گھر میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی دوست سامعہ حجاب نے اپنے اغوا  اور   بعدازاں واپس گھر  پہنچنے کے بعد سے متعلق  سارے معاملا ت سے پردہ اٹھا دیا۔

ٹک ٹاکر کا ویڈیو بیان

گزشتہ روز سامعہ حجاب نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا تھا کہ’حسن زاہد نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی، انکار پر وہ ہراساں کرتا رہا اور میرے گھر تک پہنچ گیا، حسن زاہد نے واضح دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے شادی سے انکار کیا تو وہ مجھے قتل کر دے گا، حسن نے  میرے گھر کی گھنٹی بجائی اور دروازہ کھلنے پر مجھے زبردستی ساتھ چلنے کو کہا، اس دوران حسن  میرا فون چھین کر گاڑی میں بیٹھ گیا، میں فون واپس لینے کے لیے بھاگی تو حسن  نے مجھے ہراساں کیا اور اغوا کی کوشش بھی کی‘،  بعد ازاں  اسلام آباد پولیس کی جانب سے  ملزم حسن زاہد  کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

حسن کو بتادیا تھا کہ 4 سے 5 سال بعد شادی کروں گی:  سامعہ حجاب

اب ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ’ 6 ماہ قبل حسن سے میری پہلی ملاقات ایک دوست کی سالگرہ  پر ہوئی تھی جس کے بعد حسن نے مجھے پروپوزل بھیجا، پہلے میں نے اس پروپوزل کو اگنور کیا  لیکن جب اس نے والدہ کے ہاتھ رشتہ بھیجا تو میں اس رشتے پر سوچنے کیلئے رضامند ہوگئی لیکن میں حسن کو بتاچکی تھی کہ  میں 4 سے 5  سال بعد  اس سے شادی کروں گی، تاہم گزشتہ 3 ماہ سے  حسن مجھ سے  شادی کیلئے زبردستی کر رہا تھا، میرے انکار پر کبھی وہ مجھ پر ہاتھ اٹھاتا تو کبھی گالیاں دیتا  تھا  جس کے بعد میں نے اسے شادی کیلئے انکار کردیا میں اس کے 28 نمبرز بلاک کرچکی ہوں ‘۔

ٹک ٹاکر کے مطابق  حسن  مجھے کئی ماہ سے  ہراساں کر رہا تھا،  میں دوستوں کی محفلوں میں موجود ہوتی تو مجھے آکر مارتا ،  قتل اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دیتا، میری اپنے والد کو چھوڑنے کی بھی یہی وجہ تھی  کیونکہ وہ میری والدہ پر ہاتھ اٹھاتے تھے‘۔

  سامعہ حجاب نے بتایا کہ‘ اغوا کے واقعے کے روز حسن  صبح سے  میری گاڑی کے اردگرد چکر کاٹ رہا تھا، اسی  شام  اس نے مجھ سے گھر آکر  پروپوزل رنگ مانگی تو میں نے پولیس کو کال کردی، اس کے بعد   میں اسے رنگ  واپس دینے گئی اور   ویڈیو ریکارڈ کر رہی تھی کہ اسی   دوران یہ موبائل لے کر بھاگ گیا، اس کے بعد اس کے دوست نے میرے ہاتھ پکڑے اور اس نے پیروں سے اٹھاکر مجھے  گاڑی میں ڈال دیا،  راستے میں بھی یہ مجھے شادی نہ کرنے کی صورت تیزاب پھینکنے کی دھمکی دیتا رہا، یہ مجھے اپنے گھر لے جانے کی دھمکی دے رہا تھا ‘۔

ٹک ٹاکر کے مطابق’ جس طرح سے وہ مجھے لے کر گیا تھا اس نے مجھے واپس نہیں چھوڑنا تھا،  لیکن  جب میرے نمبر  پر 15 کی کال آئی تو اس کے دوست نے ہی اسے سمجھایا کہ جگہ جگہ کیمرے لگے ہوئے ہیں اسے واپس گھر چھوڑ کر آؤ تو حسن نے مجھے اپنے دوست کے کہنے پر واپس میرے گھر چھوڑا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *