کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے 5 جی ایریا میں گھر میں ڈاکوؤں نے خاتون کو بے ہوشی کا انجیکشن لگاکر گھر کا صفایا کردیا۔
واردات دو خواتین سمیت 3 ڈاکوؤں نے کی، واقعہ کا مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
مدعیہ خاتون کے مطابق دروازہ کھولا تو ایک خاتون سامان فروخت کرنے آئی تھی، خاتون کو اندر بلایا تو اس نے اپنی بیٹی کو فون کرکے مزید سامان لانے کا کہا۔
خاتون کی بیٹی کے ساتھ ایک لڑکا بھی زبردستی اندر آگیا۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ لڑکے نے مجھے اسلحہ دکھاکر بے ہوشی کا انجیکشن لگا دیا، میں نے مزاحمت کی تو لڑکے نے میرا سر دیوار سے مار دیا جس سے میں بے ہوش ہوگئی۔
خاتون کے مطابق ملزمان نے تجوری کھول کر 7 لاکھ روپے نکال لیے، ملزمان 15گرام کے دو سونے کے سیٹ، 4 انگوٹھیاں، بریسلٹ اور موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔


























Leave a Reply