کراچی: سندھ کے محکمہ تعلیم نے سالانہ امتحانات کے بعد طلبہ کو فراہم کی جانے والی مفت کتابیں واپس لینے کی ہدایت کردی۔
ترجمان صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق رزلٹ کارڈ پر درسی کتب کی واپسی کا اندراج کیا جائے، جاری اور واپس ہونے والی کتابوں کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے۔
ترجمان نے کہا کہ تمام جمع شدہ کتابیں اسکول بُک بینک میں محفوظ کی جائیں۔
اس کے علاوہ پرائمری سے ہائر سیکنڈری تک تمام طلبہ سے کتابوں کی واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہاکہ ضلعی تعلیمی افسران اسٹاک ریکارڈ ریجنل ڈائریکٹرز کو جمع کرائیں۔

























Leave a Reply