
پاکستان کے نامور میزبان ساحر لودھی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے نہیں بلکہ ایک دوسرے خان کے بڑے مداح ہیں۔
ساحر لودھی شاہ رخ کے مداح کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان پر شاہ رخ کا اسٹائل کاپی کرنے کا الزام بھی عائد کیا جاتا ہے۔
لیکن اب ساحر جلد جیو پوڈکاسٹ میں دکھائی دیں گے جس میں انہوں نے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔
دوران پوڈکاسٹ دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے ساحر نے بتایا ہے کہ وہ درحقیقت شاہ رخ کے نہیں بلکہ کسی دوسرے بالی وڈ خان کے پرستار ہیں، انہوں نے ان کی وہ وہ فلمیں دیکھ رکھی ہیں جو سپر اسٹار نے خود بھی نہیں دیکھی ہوں گی۔
ساحر لودھی نے اس پوڈکاسٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ ماضی میں انہوں نے جب شاہ رخ کا انٹرویو کیا تب بالی وڈ سپر اسٹار نے انہیں دیکھتے ہی سب سے پہلے کیا کہا تھا۔
ساحر لودھی کی اس دلچسپ گفتگو کو سننے کے لیے دیکھیے جیو پوڈ کاسٹ جمعہ کی شام 4 بجے۔
Leave a Reply