سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا


سابق کپتان ثنا میر  نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

فوٹو: اسکرین گریب

حال ہی میں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی ویمنز  کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ان دنوں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ہے۔

لارڈز گراؤنڈ کی روایت کے مطابق یہاں کھیلے جانے والے ہر ٹیسٹ کے دن کا آغاز گھنٹی بجاکر کیا جاتا ہے۔

جمعرات کو پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو  یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے  لارڈز میں جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوسرے کھیل کا آغاز گھنٹی بجاکر کیا۔

خیال رہے کہ ثنا میر کو حال ہی میں آئی سی سی ہال آف فیم میں بھی شامل کیا گیا ہے، وہ ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتو ن کرکٹربنی ہیں۔

 ثنا میر نے اپنے ایک روزہ کرکٹ کرئیر کا آغاز دسمبر 2005 کراچی میں سری لنکا کے خلاف کیا جب کہ آخری ایک روزہ میچ نومبر2019، لاہور میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلا۔

ثنا میر نے اپنے کرئیر میں 226 بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے 2009 سے2017 تک 137 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی۔

انہوں نے 120 ایک روزہ میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 1630 رنز بنائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *