
پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی فینز سے الجھنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وجہ بھی سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بابراعظم کو سڑک پر کھڑے فینز سے الجھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
جیو نیوز کی جانب سے بابر اعظم کے قریبی ذرائع سے اس ویڈیو کے حوالے سے رائے طلب کی گئی تو سابق کپتان کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ فینز سے الجھنے کا واقعہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد پیش آیا۔
سابق کپتان کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ ’ بابر اعظم نے دوران نماز قریب سے ویڈیو بنانے پر فینز کو منع کیا تھا تاہم منع کرنے کے باوجود بھی فین بابراعظم کی ویڈیو بنائے جا رہا تھا۔
قریبی ذرائع کے مطابق نماز کے بعد باہر آکر بابر اعظم نے سختی سے فین کو منع کیا اور وہاں سے غصے بھرے انداز میں چلے گئے۔
Leave a Reply