Skip to content
  • Friday, 20 February 2026
  • 10:52 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سابق کرکٹرز پر بیانات دینے کے بجائے اپنی کارکردگی سے تنقید کا جواب دو، آفریدی کا شاداب کو مشورہ

حالیہ پوسٹس

  • سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
  • غصے سے کسی کا دل دکھا ہے تو معذرت خواہ ہوں مگر غصہ جائز ہے، ذاتی معالج کی ڈیمانڈ پوری نہ کراسکے: علی امین
  • عمران خان کو بیرون ملک یا بنی گالہ منتقل کرنے کی کسی سطح پر کبھی گفتگو نہیں ہوئی: خواجہ آصف
  • سابق کرکٹرز پر بیانات دینے کے بجائے اپنی کارکردگی سے تنقید کا جواب دو، آفریدی کا شاداب کو مشورہ
  • امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا
Headline تازہ ترین

سابق کرکٹرز پر بیانات دینے کے بجائے اپنی کارکردگی سے تنقید کا جواب دو، آفریدی کا شاداب کو مشورہ

DAILY MITHAN Feb 20, 2026 0


سابق کرکٹرز پر بیانات دینے کے بجائے اپنی کارکردگی سے تنقید کا جواب دو، آفریدی کا شاداب کو مشورہ

فوٹو: فائل 

کراچی: پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی آل راؤنڈر شاداب خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سابق کرکٹرز پر بیانات دینے کے بجائے اپنی کارکردگی سے تنقید کا جواب دیں۔ 

یہ مشورہ اس وقت سامنے آیا جب شاداب خان نے بھارت سے شکست کے بعد ہونے والی تنقید پر سابق کھلاڑیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘انہوں نے وہ نہیں کیا جو ہم نے کیا، ہم نے ورلڈکپ میں بھارت کو ہراہا ہے’۔

ایک مقامی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شاداب اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا دفاع کرنے میں حق بجانب ہیں، تاہم  2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد ٹیم عزت اور دباؤ کو سنبھالنے میں ناکام رہی۔

آفریدی کا کہنا تھا کہ شاداب بالکل درست کہہ رہا ہے۔ ہم ورلڈکپ میں بھارت کو نہیں ہرا سکے، انہوں نے ہرایا، انہیں عزت ملی، لیکن وہ اس عزت کو سنبھال نہ سکے۔

سابق کپتان نے کہا کہ عزت کو نہ سنبھالنے کا مطلب یہ ہے کہ 2021 کے بعد ٹیم اندرونی مسائل، انفرادی دباؤ اور اجتماعی طور پر ٹیم کے معاملات کو درست طریقے سے نہیں سنبھال سکی۔

شاہد آفریدی نے شاداب کو یہ بھی یاد دلایا کہ جب وہ خراب فارم کے باعث ٹیم سے باہر تھے تو کئی سابق کرکٹرز نے ان کی کھل کر حمایت کی اور ان کی آل راؤنڈ صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔

آفریدی نے کہا کہ جب شاداب پرفارم نہیں کر پا رہا تھا اور ٹیم سے ڈراپ ہو رہا تھا، تو ہم ٹی وی پر بیٹھ کر کہتے تھے کہ شاداب ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس کے اوورز بہت اہم ہیں اور وہ بیٹنگ بھی کر سکتا ہے، شاداب کے حق میں بات ہم ہی کرتے تھے۔

اگرچہ آفریدی نے شاداب کے اچھے اخلاق کی تعریف کی، تاہم انہوں نے ایک بار پھر یہی مشورہ دیا کہ تنقید کا بہترین جواب میدان میں کارکردگی ہے۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی پروفیشنل زندگی میں شدید تنقید بلکہ گالیاں تک دی گئیں، مگر انہوں نے برداشت کیا اور بڑی ٹیموں کے خلاف کارکردگی دکھائی۔

آفریدی نےکہا کہ شاداب نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر قومی ٹیم میں جگہ بنائی، اس کے باوجود سابق کھلاڑی آج بھی اس کی حمایت کر رہے ہیں۔

آخر میں آفریدی نے کہا کہ پرفارم کرو، پھر ان شاء اللہ جواب دو، تاکہ ہم بھی خاموش ہو جائیں، اور جب ورلڈ کپ ختم ہوگا تو ہم واقعی خاموش ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ کولمبو میں نمیبیا کے خلاف 102 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا تھاکہ  سابق کرکٹرز کی اپنی رائے ہے، وہ لیجنڈز رہے ہیں، ورلڈ کپ میں وہ بھی وہ کچھ نہیں کر سکے جو ہم کر چکے ہیں ہم نے ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرایا ہوا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
تازہ ترین
غصے سے کسی کا دل دکھا ہے تو معذرت خواہ ہوں مگر غصہ جائز ہے، ذاتی معالج کی ڈیمانڈ پوری نہ کراسکے: علی امین
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
تازہ ترین
عمران خان کو بیرون ملک یا بنی گالہ منتقل کرنے کی کسی سطح پر کبھی گفتگو نہیں ہوئی: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
بابر کو نمیبیا کیخلاف 11 ویں اوور میں بیٹنگ پر بھیجنے کا فائدہ نہیں تھا، کوچ مائیک ہیسن
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
تازہ ترین
ایران پر محدود حملہ کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
تازہ ترین
صاحبزادہ حامد رضا کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اہم میچ میں بارش کا امکان
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
محمد اکرم کی 13 گیندوں پر ففٹی، عمران نذیر کا 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
کیا ذیابیطس کے مریض افطار میں کھجور کھا سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
روزہ رکھنے سے صحت کو ہونے والے 10 فوائد
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
تازہ ترین
اسرائیل نے رمضان کے پہلے جمعے فلسطینیوں کا مسجد اقصٰی میں داخلہ محدود کردیا، صرف بچوں اور بوڑھوں کو داخلے کی اجازت
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
میچ کے دوران شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا، امپائر ہلاک
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
ہمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہے، ہم جانتے ہیں کیا پلان کرنا ہے: مارک چیپمین
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل میپس میں ایک بڑی تبدیلی کیے جانے کا امکان
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
نئی دہلی میں اے آئی کانفرنس، امریکا بھارت تجارتی معاہدے کیخلاف لوگوں کا احتجاج
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
ایک کامیاب سفر کی داستان
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب میں کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
راج پال یادیو کی انوکھی فرمائش
DAILY MITHAN Feb 20, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ملک میں غربت کی بنیادی وجہ 2018 سے 2022 تک کی معاشی بدحالی ہے: احسن اقبال
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
پاکستان
لگژری سرکاری گاڑیاں اور لامحدود پیٹرول، افسر شاہی کیلئے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
پاکستان
آئی ایم ایف کا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
پاکستان
بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہیں: امریکی وزیرخارجہ
DAILY MITHAN Feb 20, 2026