سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویرالیاس پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے


سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویرالیاس پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے

فوٹو:پی پی پی

کراچی: سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویرالیاس پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

پیر کو صدرپیپلز پارٹی شعبہ خواتین فریال تالپور سے سابق وزیراعظم آزادکشمیرتنویر الیاس کی ملاقات ہوئی جس میں گورنرپنجاب، سینیٹر سلیم ماڈوی والا،ضیالنجار اور دیگر شریک تھے۔

ترجمان زرداری ہاؤس کے مطابق سردار تنویر الیاس، علی شان سونی اور احمد صغیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویرالیاس نے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے پیپلزپارٹی کی کاوشیں بے مثال ہیں۔

اس موقع پر فریال تالپور نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا۔

فریال تالپور نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری وزیراعظم بنیں گے تو آزادکشمیر کی  بے مثال ترقی ہوگی، مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کا خواب حقیقت بنےگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *