سابق شوہر بہت ڈیمانڈنگ تھے، پاکستانی مائیں بچوں کو ایسا ہی تیار کرتی ہیں، بشریٰ انصاری


سابق شوہر بہت ڈیمانڈنگ تھے، پاکستانی مائیں بچوں کو ایسا ہی تیار کرتی ہیں، بشریٰ انصاری

بشریٰ انصاری نے 1978 میں ٹی وی انڈسٹری کے کامیاب پروڈیوسر اور ہدایتکار اقبال انصاری سے پہلی شادی کی جو 2014 میں اختتام پذیر ہائی/ فائل فوٹو

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان بشریٰ انصاری نے اپنی پہلی شادی اور شوہر سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

بشریٰ انصاری نے 1978 میں ٹی وی انڈسٹری کے کامیاب پروڈیوسر اور ہدایتکار اقبال انصاری سے پہلی شادی کی جو 2014 میں اختتام پذیر ہوئی، جس کے بعد اداکارہ نے دوسری شادی اقبال حسین سے کی ہے۔

سینئر اداکارہ اپنی پہلی شادی اور شوہر سے متعلق مختلف پروگراموں میں گفتگو کرچکی ہیں، حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شادی سے قبل ہمیں یہ لگتا تھا کہ ایک میاں بیوی ہیں جو محبت اور خوشی سے زندگی گزارتے ہیں کیونکہ ہم نے اپنے والدین کو بہت محبت کرتے دیکھا ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ جب میری پہلی شادی ہوئی تو میرے شوہر ایک کامیاب انسان تھے، انڈسٹری کی چیزوں کو جانتے تھے لیکن دوسری جانب وہ ایک نارمل سے شوہر تھے جو بہت ڈیمانڈنگ تھے جنہیں ہر چیز چاہیے ہوتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مائیں مردوں کو ایسا ہی تیار کرتی ہیں، مائیں اپنے بیٹوں کو خود کام کرنے نہیں دیتیں۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے اپنے سابق شوہر کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سابق شوہر اقبال انصاری کو برا کہنے والوں کو منع کر دیتی ہیں۔

داکارہ نے کہا تھا کہ میرے سابق شوہر اقبال انصاری کے بارے میں لوگ غلط بات کرتے ہیں، اخلاقی طور پر میرا فرض بنتا ہے کہ میں لوگوں کو ایسا کرنے سے منع کروں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *