
بالی وڈ اداکار آر مادھون کی جانب سے جاری کیے گئے ایک ٹیزر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جس میں خاص بات یہ ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی ایکشن سین کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اتوار کو بالی وڈ اداکار آر مادھون نے اپنے آفیشنل انسٹاگرام پر ایک ٹیزر اپ لوڈ کیا، جس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھونی اور مادھون سیاہ رنگ کی وردی پر بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، جیسے کسی اسپیشل ٹاسک فورس کا حصہ ہوں۔
ٹیزر میں دھونی اور مادھون نے بندوقیں بھی اٹھا رکھی ہیں اور وہ بظاہر کسی مشن کو پورا کرنے کیلئے گینگ کا پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کررہے ہیں۔
مادھون نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھاکہ ‘ ایک مشن اور 2 فائٹرز’۔
ٹیزر دیکھ کر مداحوں کو ایکشن سے بھرپور اس پروجیکٹ کے لیے مزید پرجوش کر دیا ہے۔البتہ آر مادھون کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ کوئی ویب سیریز ہےیا فلم ؟ یا کچھ اور۔
مداحوں کی جانب سے اس ٹیزر کو کافی پسند کیا جارہا ہے اور وہ دھونی کو ایکشن سین کرتے دیکھ کر حیران بھی ہوئے۔
ٹیزر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ دھونی کرکٹ فیلڈ کے بعد اب فلموں میں دکھائی دیں گے۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ فلم ہونی چاہیے کیونکہ ٹیزر بہت تھرلنگ ہے۔ تاہم کچھ مداحوں کا ماننا ہے کہ یہ شاید کسی بڑے اشتہار کی شوٹنگ ہے۔
Leave a Reply