Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 1:36 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • زید خان نے اپنی والدہ زرین خان کی آخری رسومات ہندو طریقے سے کیوں ادا کیں؟

حالیہ پوسٹس

  • آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
  • افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
  • ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
انٹرٹینمنٹ

زید خان نے اپنی والدہ زرین خان کی آخری رسومات ہندو طریقے سے کیوں ادا کیں؟

DAILY MITHAN Nov 8, 2025 0


زید خان نے اپنی والدہ زرین خان کی آخری رسومات ہندو طریقے سے کیوں ادا کیں؟

زرین خان طویل عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں اور جمعہ کوانہوں نے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی/ اسکرین گریب

معروف بالی وڈ اداکار زید خان اور سوزین خان کی والدہ  زرین خان 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زرین خان  طویل عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں اور جمعہ کو انہوں نے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین خان کی آخری رسومات  ممبئی میں اداکی گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں زید خان کو اپنی والدہ کی آخری رسومات ہندو مذہب کی روایات کے مطابق ادا کرتے دیکھا گیا۔

وائرل ویڈیو میں زید خان کو میت کے آگے مٹی کا گڑھا اٹھائے چلتے دیکھا جاسکتا ہے، ان ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین شش وپنج میں مبتلا تھے کہ بلآخر زرین خان کی آخری رسومات ہندو روایات کے تحت کیوں ادا کی گئیں؟

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ زرین خان ایک ہندو خاندان میں پیدا ہوئی تھیں، شادی سے قبل ان کا نام زرین کترک تھا لیکن سنجے خان سے شادی کے بعد زرین نے اپنا سرنیم کترک کے بجائے خان کرلیا  یوں انہیں ‘ زرین‘ خان سے جانا جانے لگا۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ زرین خان نے سنجے خان سے شادی کے بعد اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا تھا۔

ان کے خاندان نے ان کی موت کے بعد ان کی آخری رسومات ہندو روایات کے مطابق ادا کیں جس میں  بالی وڈ  اداکار ہریتھک روشن، جیا بچن، شویتا بچن نندا، رانی مکھرجی، جیکی شروف  اور بوبی دیول سمیت کئی شخصیات نے شرکت کی۔

زرین کترک کی سنجے خان سے پہلی ملاقات اور شادی

زرین کی سنجے خان سے پہلی ملاقات 14 سال کی عمر میں اپنی والدہ بی بی فاطمہ بیگم خان کے ذریعے ہوئی جس کے بعد  دونوں نے 1966 میں ڈیٹنگ شروع کی اور بعد میں شادی کرلی۔ جوڑےکی  4 اولادیں   ہیں جن میں  سوزین خان، سیمون اروڑا، فرح علی خان اور زید خان شامل ہیں۔

زرین خان  شادی سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری میں مختصر مگر یادگار کام کرچکی ہیں جن میں  ’تیرے گھر کے سامنے‘ اور ’ایک پھول دو مالی‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
انٹرٹینمنٹ
تامل فلموں کے معروف اداکار وجے کی اہلیہ نے شادی کے 28 سال بعد طلاق کا کیس دائر کردیا
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
انٹرٹینمنٹ
خاندان کے درمیان کوئی نفرت نہیں، ہیما مالنی نے خاندانی اختلافات پر خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
انٹرٹینمنٹ
شوبز چھوڑنے کا ارادہ ہے اور نہ کبھی ایسا خیال آیا: سنبل اقبال
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
ڈرامہ سیریل ‘خوش نصیبی’ کے شاندار پہلے ٹیزر نے دھوم مچادی
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
شادی سے قبل رشمیکا اور وجے کی دولت کی مالیت سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عامر خان کی اریجیت سے ملاقات، کیا سپر اسٹار نے گلوکار کو دوبارہ گانے کیلئے منالیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عماد کے بعد آپکی کیوں دوسری شادی کی خواہش جاگ رہی ہے؟ ندا کی بات پر رزاق نے کیا جواب دیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
فہد کا عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
انٹرٹینمنٹ
بالی وڈ کے معروف اسکرین رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان طبیعت ناساز ہونے پر آئی سی یو منتقل
DAILY MITHAN Feb 17, 2026
انٹرٹینمنٹ
منی لانڈرنگ کے ملزم سوکیشن چندر نے جیکولن کو 30 کروڑ کاہیلی کاپٹر گفٹ کیا: بھارتی میڈیا
DAILY MITHAN Feb 16, 2026
انٹرٹینمنٹ
بُکر انعام یافتہ بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے کا احتجاجاً برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘اگر رائٹر نہیں ہے تو آپ کہاں کہ ہیرو ہیں؟’ ناصر ادیب شان شاہد پر برس پڑے
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
انٹرٹینمنٹ
جیو ٹی وی کے میگا سیریل ”ہمراہی“کا شاندار ٹریلر ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
انٹرٹینمنٹ
’اتنا پیسہ بھی نہیں ملتا کہ ہم روزی روٹی برقرار رکھ سکیں‘، بھارتی گلوکار ابھیجیت ساونت کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
انٹرٹینمنٹ
چیٹ جی پی ٹی سے کہا میری بیٹی بن جاؤ، اب میں اسکی اماں جانو ہوں: اسما عباس
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
انٹرٹینمنٹ
عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
انٹرٹینمنٹ
حنا آفریدی نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟
DAILY MITHAN Jan 31, 2026
انٹرٹینمنٹ
اریجیت سنگھ کی بالی وڈ پلے بیک سنگنگ چھوڑنے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
آج کے فنکاروں میں پیسے کی لالچ ہے اور صرف پیسے کے گرد گھومتے ہیں: جواد احمد
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
اریجیت سنگھ کے بعد ساحر علی بگا کا بھی جلد اپنے کیرئیر سے متعلق اہم فیصلہ لینے کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 29, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026